ماہانہ رپورٹ · اگست ۲۰۲۶
ہم ایک ایسا نظام العمل وضع کرنا چاہتے ہیں جو معاون بنے بالخصوص قرآن اکیڈمی اور رجوع الی القرآن کورس میں سے اور بالعموم مزید مقامات و پلیٹ فارمز سے ایسے افرادِ کار حاصل کرنے میں جو کچھ عرصے کی تربیت کے بعد اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے ضمن میں کرنے کے اصل کام کے لیے راہ ہموار کرنے میں کوئی مؤثر کردار ادا کرسکیں ۔
گزشتہ ماہ کی پیش رفت کا خلاصہ
ماہِ اگست میں حلقۂ شاہین کی ایک مشاورتی نشست (۱۱ اگست) اور دو مطالعاتی نشستیں (۱۷ اور ۲۴ اگست) منعقد ہوئیں۔ ۱۱ اگست کی نشست میں محمد عیان خان کے پراجیکٹ “Tradition vs Modernity” کو اُن کے حلقۂ ردِّ جدیدیت کے تحت زیرِ بحث لایا گیا، اور نظامُ العمل کی ترتیب کی ضرورت کا اعادہ ہوا۔ نیز طے پایا کہ ماہنامہ آئینۂ انجمن میں حلقۂ شاہین کا باقاعدہ تعارف شائع کیا جائے، تاکہ آئندہ مضامین حلقے سے منسوب ہو سکیں۔ مطالعاتی نشست کے لیے پیر، مغرب تا عشاء کا وقت مقرر ہوا۔ مطالعاتی نشستوں میں علامہ اقبال کی Reconstruction کا مطالعہ جاری رہا — فکر و وجدان کے باہمی تعلق سے لے کر علمِ کلام کی تجدید اور جدید سائنس کے مباحث تک۔ اسی ماہ ذخائرِ ہنر (Stream Majors) کی مکمل تدوین بھی عمل میں آئی۔ سالانہ گرینڈ میٹ اَپ کو تنظیمِ اسلامی کی مہم کے مدِ نظر آگے بڑھا دیا گیا؛ نئی تاریخ عنقریب طے کی جائے گی۔
رپورٹ ایک نظر میں
اجلاس برائے جائزہ و منصوبہ بندی
تعدد: ہفتہ وار - بروز پیر
اغراض و مقاصد
- اکیڈمی اور شعبے کے درمیان فکری، تنظیمی اور عملی ربط قائم رکھنا۔ نیز ماہانہ رپورٹ پیش کرنا۔
- شعبے کو اُسکے مجموعی وژن، مشن اور پالیسیوں کے ساتھ ہم آہنگ رکھنا۔ نیز علمی، دعوتی اور تربیتی اہداف کی حفاظت اور ترقی کو یقینی بنانا۔ اور شعبے کے اندر فکری انحراف، بے ربطی یا غیر مؤثر طریقِ کار کی اصلاح کرنا۔
- نظامِ کار، ڈھانچے اور ادارہ جاتی سمت اور استحکام کی نگرانی اور اسکے لئے طویل المدتی منصوبہ بندی کرنا۔
- زیریں مجالس اور ممبران کی رہنمائی، اصلاح اور ضروری تبدیلیوں کا فیصلہ کرنا۔ اور اہم مشاورتی و تنظیمی اجتماعات کے ایجنڈاز طے کرنا۔ اور اس ضمن میں قیادت، نظم اور علمی ماحول کے درمیان ایک توازن برقرار رکھنا۔
ممبران
حلقۂ شاہین
تعدد: CORE TEAM
اغراض و مقاصد
- شعبے کی ایک کور ٹیم (Core Team) جو منصوبہ بندی اور نظامِ کار میں معاونت کرے۔
- تمام حلقاتِ علمی / اسٹریم میجرز کے درمیان ہم آہنگی، تعاون، اشتراک اور تجربات کے تبادلے کو مضبوط بنانا۔
- شعبے کے مقاصد کے مطابق علمی قیادت تیار کرنا۔
- ادارے میں سنجیدگی، نظم و ضبط اور مقصدیت اور ایک بھرپور Academic Culture کو فروغ دینا۔
- ممبران کے اندر تحقیق، مطالعہ، تجزیہ اور قائدانہ صلاحیتوں کو پروان چڑھانا۔
- مستقبل کے محققین اور فکری قائدین کی تربیت کا ماحول فراہم کرنا۔
حلقۂ شاہین – مشاورتی نشست
تعدد: مہینے میں دو - بروز پیر
اغراض و مقاصد
- حلقاتِ علمی کی Progress، Performanceاور Challengesکا جائزہ لینا۔
- بہتری کے لئے منصوبہ بندی کرنا اور آئندہ کے لئے اہداف اور حکمتِ عملی طے کرنا۔
- مسائل، رکاوٹوں اور کمزوریوں کی نشاندہی کرکے ان کے حل پر مشاورت کرنا۔
- حلقاتِ علمی کے درمیان Coordination اور ذمہ داریوں کی تقسیم کو مؤثر بنانا۔
- مستقبل کے علمی، دعوتی اور تربیتی منصوبوں کی Planning کرنا۔
- نئے شامل ہونے والے شرکاء پر گفتگو کرنا اور اُن کے انٹرویو لینا۔
ممبران
پہلی نشست
- تاریخ
- بروز منگل، ۱۱ اگست ۲۰۲۶
- وقت
- دن ۴:۰۰ بجے تا مغرب
- مقام
- قراٰن اکیڈمی یاسین آباد
- حاضری
- محمد حذیفہ آصف پراچہ، سید محمد مصطفیٰ، محمد حمزہ آصف پراچہ، حافظ ریّان بن نعمان، محمد عیان خان، فہد منصور، نور الدین قریشی
مختصر کاروائی
طے شدہ امور
- نظامُ العمل کا مسودہ و تقررِ ذمہ دار
- آئینۂ انجمن کے لیے تعارف کی تحریر
- سلیم الدین صاحب سے ملاقات کا اہتمام
حلقۂ شاہین – مطالعاتی نشست
تعدد: ہفتہ وار - بروز بدھ
اغراض و مقاصد
- مختلف علوم، نظریات اور معاصر مسائل کا علمی جائزہ لینااور منتخب موضوعات پر مطالعے، مذاکرہ، گفتگو اور تعمیری تنقید و تجزیے کو فروغ دینا۔
- ممبران میں گہرے علمی و فکری مطالعے کا ذوق پیدا کرنا اور علمی مواد کو عملی، دعوتی اور سماجی تناظر میں سمجھنے کی صلاحیت پیدا کرنا۔ نیز اُن میں فکری پختگی، وسعتِ نظر اور حکیمانہ سوچ کو ترقی دینا۔
- ممبران کو علمی مکالمے، سوال اٹھانے اور constructive debate کی تربیت دینا اور اُن کی تحقیقی، استدلالی اور Presentation Skills کو بہتر بنانا۔
- حلقاتِ علمی کے درمیان علمی اشتراک اور intellectual synergy کو مضبوط کرنا۔
ممبران
- اسفند اعجاز
پہلی نشست
- تاریخ
- بروز پیر، ۱۷ اگست ۲۰۲۶
- وقت
- مغرب تا عشاء
- مقام
- آن لائن
- حاضری
- محمد حذیفہ آصف پراچہ، محمد حمزہ آصف پراچہ، حافظ ریّان بن نعمان، محمد عیان خان، نور الدین قریشی
حاصل
Lecture I جاری — فکر (thought) اور وجدان (intuition) کے تعلق پر: اقبال کے نزدیک یہ متضاد نہیں بلکہ متمم ہیں۔ غaq1زالیؒ و کانٹ کا تقابل؛ بیج و درخت کی تمثیل؛ رومیؒ کا شعر؛ اور general solution / boundary condition کی ریاضیاتی تمثیل۔
دوسری نشست
- تاریخ
- بروز پیر، ۲۴ اگست ۲۰۲۶
- وقت
- مغرب تا عشاء
- مقام
- آن لائن
- حاضری
- محمد حذیفہ آصف پراچہ، محمد حمزہ آصف پراچہ، حافظ ریّان بن نعمان، محمد عیان خان، نور الدین قریشی
حاصل
دو موضوعات زیرِ بحث آئے: (۱) کیا علمِ کلام کسی دور میں “حتمی” ہو گیا تھا؟ — اقبال کے نزدیک پرانے مسائل کو ازسرِنو بیان کرنے اور اُن سے آگے بڑھنے کی گنجائش باقی ہے۔ (۲) جدید سائنس و causality — کوانٹم، میکس پلانک، اضافیت، اور وقت کے مختلف پہلو۔
حلقۂ شاہین – خصوصی نشست
تعدد: بلحاظِ ضرورت
خصوصی محاضرات
تعدد: ماہانہ
تصنیفات و مقالات
تعدد: سہہ ماہی
اجتماعِ بین الحلقاتی رابطۂ و تبادلۂ فکر
تعدد: سہہ ماہی
کُل ممبران تعارفی اجلاس
تعدد: سالانہ
حلقاتِ مطالعہ و تحقیق
تعدد: برائے تخلیقی و تحقیقی امور
اغراض و مقاصد
- حلقاتِ مطالعہ و تحقیق
حلقاتِ علمی کی فہرست
- حلقۂ نظامِ تعلیم
- حلقۂ تاریخِ فلسفہ
- حلقۂ علومِ دینیہ
- حلقۂ طبیعیات
- حلقۂ ردِّ جدیدیت
- حلقۂ نفسیات
- حلقۂ ریاضی و منطق
ذخائرِ ہُنر
تعدد: برائے تبلیغی، تدریسی، تنظیمی و انتظامی امور
اغراض و مقاصد
- اغراض و مقاصد
ممبران
- روداد و تفصیلات
ذخائرِ ہنر کی فہرست
- برائے تبلیغی و تدریسی امور
- برائے تنظیمی و انتظامی امور
- AMS
- ADS
- Administration & Management Society
- Address & Dialogue Society
حلقۂ شاہین