تحریض و تعمیرِ افرادِ پروگرام
حلقۂ شاہین اکیلا ادارہ نہیں۔ یہ انجمن خدام القرآن کے تحریض و تعمیرِ افرادِ پروگرام کا حصہ ہے۔ انگریزی میں اِسے Motivational & Development Program کہا جاتا ہے۔
اِس پروگرام کا اعلان کردہ مقصد یہ ہے:
ہم ایک ایسا نظام العمل وضع کرنا چاہتے ہیں جو معاون بنے، بالخصوص قرآن اکیڈمی اور رجوع الی القرآن کورس میں سے اور بالعموم مزید مقامات و پلیٹ فارمز سے ایسے افرادِ کار حاصل کرنے میں جو کچھ عرصے کی تربیت کے بعد اسلام کی نشاۃِ ثانیہ کے ضمن میں کرنے کے اصل کام کے لیے راہ ہموار کرنے میں کوئی مؤثر کردار ادا کر سکیں۔
پروگرام کے تین شعبے ہیں:
تحقیقی شعبہ
تخلیقی اور تحقیقی کام۔ حلقۂ شاہین کے ساتوں حلقے اِسی شعبے میں ہیں۔
دعوتی شعبہ
تبلیغ اور تدریس کا کام۔
انتظامی شعبہ
تنظیمی اور انتظامی کام۔
حلقۂ شاہین اِن تینوں شعبوں کے لیے فکری مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔ فی الحال عملی توجہ تحقیقی شعبے پر ہے، تاکہ باقی دونوں کو بعد میں ایک مضبوط علمی بنیاد مل سکے۔
یہ سارا کام ڈاکٹر اسرار احمدؒ کی اُس بات سے نکلتا ہے جسے وہ کرنے کا اصل کام کہتے تھے: اسلام کی نشاۃِ ثانیہ کے لیے راہ ہموار کرنا۔
حلقۂ شاہین