Anjuman Khuddam-ul-Qur'an اردو

Monthly Report · جولائی ۲۰۲۶

ہم ایک ایسا نظام العمل وضع کرنا چاہتے ہیں جو معاون بنے بالخصوص قرآن اکیڈمی اور رجوع الی القرآن کورس میں سے اور بالعموم مزید مقامات و پلیٹ فارمز سے ایسے افرادِ کار حاصل کرنے میں جو کچھ عرصے کی تربیت کے بعد اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے ضمن میں کرنے کے اصل کام کے لیے راہ ہموار کرنے میں کوئی مؤثر کردار ادا کرسکیں ۔

The report itself is kept in Urdu, as it is read and presented in Urdu. The headings here are translated; the record below is not.

All monthly reports

Summary of the month

ماہِ جولائی میں حلقۂ شاہین نے اپنے کام کو اندرونی تنظیم سے آگے بڑھا کر بیرونی و علمی روابط کے مرحلے میں داخل کیا۔ اس ماہ دو مشاورتی نشستیں (۷ اور ۲۱ جولائی)، دو خصوصی ملاقاتیں (ڈاکٹر انوار الحق اور عمران چھاپرا صاحب)، ایک مطالعاتی نشست، اور لینگویج سرکل کی پہلی نشست منعقد ہوئی۔ ۷ جولائی کی نشست میں رکنیت سے اخراج کا طریقِ کار حتمی کیا گیا، اور انڈکشن کی cadence (ہر رمضان کے بعد) و رکنیت کے معیار طے ہوئے۔ ڈاکٹر انوار الحق سے ملاقات میں یہ خوش خبری ملی کہ حلقۂ شاہین کا کام شوریٰ میں زیرِ بحث ہے اور انجمن اسے ادارہ جاتی سطح پر اپنانے کے لیے آمادہ ہے۔ ۲۱ جولائی کی نشست میں لینگویج سرکل کا آغاز، نظام العمل/SOPs کو اولین ترجیح (P0)، اور اہلِ علم و اداروں سے روابط کے لیے تحقیق کا فیصلہ ہوا؛ اسی روز پہلا انڈکشن انٹرویو بھی لیا گیا۔ اس ماہ کی تفصیلات آئندہ صفحات میں درج ہیں۔

The month in figures

اجلاس برائے جائزہ و منصوبہ بندی0/0
مطالعاتی نشست1/1
مشاورتی نشست2/2
خصوصی محاضرات2/2
تصانیف و مقالات1/1
43ممبران
0نئے شامل ہونے والے
0غیر فعال ہوجانے والے
7حلقاتِ مطالعہ و تحقیق
2ذخائرِ ہُنر

حلقۂ شاہین

تعدد: CORE TEAM

اغراض و مقاصد

  • شعبے کی ایک کور ٹیم (Core Team) جو منصوبہ بندی اور نظامِ کار میں معاونت کرے۔
  • تمام حلقاتِ علمی / اسٹریم میجرز کے درمیان ہم آہنگی، تعاون، اشتراک اور تجربات کے تبادلے کو مضبوط بنانا۔
  • شعبے کے مقاصد کے مطابق علمی قیادت تیار کرنا۔
  • ادارے میں سنجیدگی، نظم و ضبط اور مقصدیت اور ایک بھرپور Academic Culture کو فروغ دینا۔
  • ممبران کے اندر تحقیق، مطالعہ، تجزیہ اور قائدانہ صلاحیتوں کو پروان چڑھانا۔
  • مستقبل کے محققین اور فکری قائدین کی تربیت کا ماحول فراہم کرنا۔

حلقۂ شاہین – مشاورتی نشست

تعدد: مہینے میں دو - بروز منگل

اغراض و مقاصد

  • حلقاتِ علمی کی Progress، Performanceاور Challengesکا جائزہ لینا۔
  • بہتری کے لئے منصوبہ بندی کرنا اور آئندہ کے لئے اہداف اور حکمتِ عملی طے کرنا۔
  • مسائل، رکاوٹوں اور کمزوریوں کی نشاندہی کرکے ان کے حل پر مشاورت کرنا۔
  • حلقاتِ علمی کے درمیان Coordination اور ذمہ داریوں کی تقسیم کو مؤثر بنانا۔
  • مستقبل کے علمی، دعوتی اور تربیتی منصوبوں کی Planning کرنا۔
  • نئے شامل ہونے والے شرکاء پر گفتگو کرنا اور اُن کے انٹرویو لینا۔

ممبران

پہلی نشست

تاریخ
بروز منگل، ۷ جولائی ۲۰۲۶
وقت
دن ۴:۳۰ بجے تا شام ۷:۳۰ بجے
مقام
قرآن اکیڈمی یاسین آباد
حاضری
نور الدین قریشی، فہد منصور، محمد حذیفہ آصف پراچہ، سید محمد مصطفی، محمد عیان خان، محمد حمزہ آصف پراچہ، حافظ ریّان بن نعمان، حذیفہ محمود

مختصر کاروائی

طے شدہ امور

  • اخراج کا طریقِ کار حتمی: بنیادیں (۳) + طریقِ کار (۳ مراحل)
  • ہر رکن نئے RDS امیدواروں کی تلاش جاری رکھے
  • رکنیت کا معیار: ملتزم + پارٹ ۲؛ جولائی میں کوئی ورکشاپ نہیں

دوسری نشست

تاریخ
بروز منگل، ۲۱ جولائی ۲۰۲۶
وقت
دن ۴:۰۰ بجے تا رات ۸:۰۰ بجے
مقام
قرآن اکیڈمی یاسین آباد
حاضری
نور الدین قریشی، محمد حذیفہ آصف پراچہ، محمد عیان خان، حافظ ریّان بن نعمان

مختصر کاروائی

اس نشست نے بیرونی و علمی روابط کا مرحلہ کھولا: لینگویج سرکل کا آغاز، سلیم الدین صاحب سے ملاقات کی منصوبہ بندی، اور نظام العمل/SOPs کو اولین ترجیح (P0) قرار دیا گیا۔ حلقۂ شاہین کے دائرہ کار میں کام کرنے والے اہلِ علم و اداروں (نعمان علی خان، آصف ہیرانی، وہاب سوری، سلمان آصف صدیقی، شیر علی تارین وغیرہ) سے روابط کے لیے تحقیق کا فیصلہ ہوا، جس میں انجمن ملاقاتوں کو facilitate کرے گی۔ نیز درکار نئے حلقاجات (علومِ دینیہ، حکمتِ احکام، پولیٹیکل سائنس، معاشیات، سماجیات، سیرت) کی نشاندہی کی گئی۔ اسی روز پہلا انڈکشن انٹرویو بھی لیا گیا۔

طے شدہ امور

  • لینگویج سرکل کا آغاز (عربی/انگریزی/فارسی/اردو)
  • نظام العمل/SOPs — اولین ترجیح (P0)
  • اہلِ علم و اداروں کی تحقیق و روابط؛ انجمن ملاقاتیں طے کرے
  • درکار حلقاجات: علومِ دینیہ، حکمتِ احکام، پولیٹیکل سائنس، معاشیات، سماجیات، سیرت
  • سلیم الدین صاحب سے ملاقات کی منصوبہ بندی؛ انڈکشن انٹرویوز جاری

حلقۂ شاہین – خصوصی نشست

تعدد: بلحاظِ ضرورت

پہلی نشست

تاریخ
بروز منگل، ۷ جولائی ۲۰۲۶
وقت
دن ۳:۴۵ بجے تا شام ۴:۳۰ بجے
مقام
قرآن اکیڈمی یاسین آباد
حاضری
نور الدین قریشی، فہد منصور، محمد حذیفہ آصف پراچہ، سید محمد مصطفی، محمد عیان خان، محمد حمزہ آصف پراچہ، حافظ ریّان بن نعمان، حذیفہ محمود

مختصر کاروائی

ڈاکٹر انوار الحق نے آگاہ کیا کہ حلقۂ شاہین کا کام شوریٰ میں زیرِ بحث ہے اور انجمن اسے ادارہ جاتی سطح پر اپنانے کے لیے آمادہ ہے۔ انہوں نے باقاعدہ رپورٹنگ، پیداواری صلاحیت کی پیمائش کا نظام، سوشل میڈیا پر موجودگی، جرنل میں اشاعت، اور جدید دور کے مسائل پر تحقیق کی سمت دی — اور اس سب کو تعلق مع اللہ اور تکبر سے اجتناب کے ساتھ جوڑا۔ حلقۂ شاہین نے اپنی hierarchy اور نظام العمل اُن کے سامنے پیش کیا۔

طے شدہ امور

  • ڈاکٹر انوار کو حلقۂ شاہین کے واٹس ایپ گروپ میں شامل کیا جائے
  • نظام العمل + hierarchy دستاویز اُنہیں بھیجی جائے
  • باقاعدہ رپورٹنگ اور پیداواری پیمائش کا نظام بنایا جائے
  • سوشل میڈیا و جرنل اشاعت (RDS کی بنیادی تحقیق کے ساتھ)
  • جدید مسائل کی نشاندہی پر مبنی تحقیق کا دائرہ کار طے ہو

دوسری نشست

تاریخ
بروز ہفتہ، ۱۱ جولائی ۲۰۲۶
وقت
عشاء کے بعد
مقام
قرآن اکیڈمی ڈیفنس
حاضری
نور الدین قریشی، محمد حذیفہ آصف پراچہ، سید محمد مصطفی، محمد عیان خان، حافظ ریّان بن نعمان، حذیفہ محمود

مختصر کاروائی

حلقۂ شاہین نے اپنا وژن اور منصوبہ عمران چھاپرا صاحب کے سامنے پیش کیا، جسے انہوں نے کم وسائل کے باوجود سراہا اور کئی تعمیری تجاویز و تحقیقی سمتیں دیں: ماضی کے تجربات سے سیکھنا، پاکستانی تناظر میں reconstruction کے فلسفیانہ پہلو کے اطلاق کی تحقیق، مغرب میں مسلم اہلِ علم سے روابط (اوّلین ترجیح)، عبد الماجد دریابادی کا کیس اسٹڈی، academia کے تقاضوں کو سمجھنا، اور ڈاکٹر اسرارؒ کے عملی کام کی سمت کا مطالعہ۔ انہوں نے مغربی معاشرے میں مذہبیت اور Christian resurgence کو دعوت کے موقع کے طور پر بھی اجاگر کیا۔

طے شدہ امور

  • مغرب میں مسلم اہلِ علم سے روابط (اوّلین ترجیح)
  • عبد الماجد دریابادی کا کیس اسٹڈی؛ academia کے معیارات کا مطالعہ
  • پاکستانی تناظر میں فلسفیانہ اطلاق کی تحقیق
  • ڈاکٹر اسرارؒ کے عملی کام کی سمت کا مطالعہ
  • اِسے اجتماعی، اُمّہ گیر کوشش کے طور پر آگے بڑھایا جائے

حلقۂ شاہین – مطالعاتی نشست

تعدد: ہفتہ وار - بروز جمعرات

اغراض و مقاصد

  • مختلف علوم، نظریات اور معاصر مسائل کا علمی جائزہ لینااور منتخب موضوعات پر مطالعے، مذاکرہ، گفتگو اور تعمیری تنقید و تجزیے کو فروغ دینا۔
  • ممبران میں گہرے علمی و فکری مطالعے کا ذوق پیدا کرنا اور علمی مواد کو عملی، دعوتی اور سماجی تناظر میں سمجھنے کی صلاحیت پیدا کرنا۔ نیز اُن میں فکری پختگی، وسعتِ نظر اور حکیمانہ سوچ کو ترقی دینا۔
  • ممبران کو علمی مکالمے، سوال اٹھانے اور constructive debate کی تربیت دینا اور اُن کی تحقیقی، استدلالی اور Presentation Skills کو بہتر بنانا۔
  • حلقاتِ علمی کے درمیان علمی اشتراک اور intellectual synergy کو مضبوط کرنا۔

ممبران

  • اسفند اعجاز

پہلی نشست

تاریخ
بروز جمعرات، ۲ جولائی ۲۰۲۶
وقت
مغرب تا عشاء
مقام
صفحہ نمبر
حاضری
نور الدین قریشی، محمد عیان خان، محمد حمزہ آصف پراچہ

حلقۂ شاہین – لینگویج سرکل

تعدد: بلحاظِ ضرورت

پہلی نشست

تاریخ
بروز منگل، ۲۱ جولائی ۲۰۲۶
وقت
رات ۸:۰۰ بجے تا ۹:۰۰ بجے
مقام
صفحہ نمبر
حاضری
نور الدین قریشی، محمد حذیفہ آصف پراچہ، محمد عیان خان

حاصل

لینگویج سرکل کی پہلی نشست — عربی کتاب "التبیان فی علوم القرآن" کا آغاز؛ عربی زبان کی مشق کے ساتھ علومُ القرآن کا مواد۔

خصوصی محاضرات

تعدد: ماہانہ

تصنیفات و مقالات

تعدد: سہہ ماہی

اجتماعِ بین الحلقاتی رابطۂ و تبادلۂ فکر

تعدد: سہہ ماہی

کُل ممبران تعارفی اجلاس

تعدد: سالانہ

حلقاتِ مطالعہ و تحقیق

تعدد: برائے تخلیقی و تحقیقی امور

اغراض و مقاصد

  • حلقاتِ مطالعہ و تحقیق

حلقاتِ علمی کی فہرست

  • حلقۂ نظامِ تعلیم
  • حلقۂ تاریخِ فلسفہ
  • حلقۂ علومِ دینیہ
  • حلقۂ طبیعیات
  • حلقۂ ردِّ جدیدیت
  • حلقۂ نفسیات
  • حلقۂ ریاضی و منطق

ذخائرِ ہُنر

تعدد: برائے تبلیغی، تدریسی، تنظیمی و انتظامی امور

اغراض و مقاصد

  • اغراض و مقاصد

ممبران

  • روداد و تفصیلات

ذخائرِ ہنر کی فہرست

  • برائے تبلیغی و تدریسی امور
  • برائے تنظیمی و انتظامی امور
  • AMS
  • ADS
  • Administration & Management Society
  • Address & Dialogue Society