Anjuman Khuddam-ul-Qur'an اردو

Monthly Report · جون ۲۰۲۶

ہم ایک ایسا نظام العمل وضع کرنا چاہتے ہیں جو معاون بنے بالخصوص قرآن اکیڈمی اور رجوع الی القرآن کورس میں سے اور بالعموم مزید مقامات و پلیٹ فارمز سے ایسے افرادِ کار حاصل کرنے میں جو کچھ عرصے کی تربیت کے بعد اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے ضمن میں کرنے کے اصل کام کے لیے راہ ہموار کرنے میں کوئی مؤثر کردار ادا کرسکیں ۔

The report itself is kept in Urdu, as it is read and presented in Urdu. The headings here are translated; the record below is not.

All monthly reports

Summary of the month

ماہِ جون میں حلقۂ شاہین کا کام "ضروریات و امور کی فہرست" سے آگے بڑھ کر عملی مرحلے میں داخل ہوا۔ اس ماہ دو مشاورتی نشستیں (۹ اور ۳۰ جون) اور ایک انتظامی اجلاس (۲۳ جون) منعقد ہوا، جبکہ حلقۂ شاہین کی مطالعاتی نشستوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ ۹ جون کی نشست میں ۱۸ مئی کے چھ نکاتی خاکے کو وسعت دے کر ایک نو نکاتی لائحہ عمل مرتب کیا گیا — جس میں حلقاتِ علمی (Stream Majors) کا آغاز، انڈکشن کی منصوبہ بندی، شرح کی تکمیل، نظام العمل، اور دیگر امور شامل ہیں۔ اسی نشست میں شرح کی ویڈیوز کی پروف ریڈنگ کی مکمل تقسیم بھی کی گئی۔ ۳۰ جون کی طویل نشست میں جولائی سے انڈکشن کا مکمل ڈھانچہ (بذریعہ حلقاجات / Domains) طے پایا، اراکین کے لیے مستقل نصاب مقرر کیا گیا، اور تمام اراکین کے Stream Majors موصول ہوکر زیرِ بحث آئے۔ اس ماہ کی تفصیلات آئندہ صفحات میں درج ہیں۔

The month in figures

اجلاس برائے جائزہ و منصوبہ بندی1/1
مطالعاتی نشست2/2
مشاورتی نشست2/2
خصوصی محاضرات0/1
تصانیف و مقالات0/1
43ممبران
4نئے شامل ہونے والے
7غیر فعال ہوجانے والے
7حلقاتِ مطالعہ و تحقیق
2ذخائرِ ہُنر

اجلاس برائے جائزہ و منصوبہ بندی

تعدد: ہفتہ وار - بروز منگل

اغراض و مقاصد

  • اکیڈمی اور شعبے کے درمیان فکری، تنظیمی اور عملی ربط قائم رکھنا۔ نیز ماہانہ رپورٹ پیش کرنا۔
  • شعبے کو اُسکے مجموعی وژن، مشن اور پالیسیوں کے ساتھ ہم آہنگ رکھنا۔ نیز علمی، دعوتی اور تربیتی اہداف کی حفاظت اور ترقی کو یقینی بنانا۔ اور شعبے کے اندر فکری انحراف، بے ربطی یا غیر مؤثر طریقِ کار کی اصلاح کرنا۔
  • نظامِ کار، ڈھانچے اور ادارہ جاتی سمت اور استحکام کی نگرانی اور اسکے لئے طویل المدتی منصوبہ بندی کرنا۔
  • زیریں مجالس اور ممبران کی رہنمائی، اصلاح اور ضروری تبدیلیوں کا فیصلہ کرنا۔ اور اہم مشاورتی و تنظیمی اجتماعات کے ایجنڈاز طے کرنا۔ اور اس ضمن میں قیادت، نظم اور علمی ماحول کے درمیان ایک توازن برقرار رکھنا۔

ممبران

حلقۂ شاہین

تعدد: CORE TEAM

اغراض و مقاصد

  • شعبے کی ایک کور ٹیم (Core Team) جو منصوبہ بندی اور نظامِ کار میں معاونت کرے۔
  • تمام حلقاتِ علمی / اسٹریم میجرز کے درمیان ہم آہنگی، تعاون، اشتراک اور تجربات کے تبادلے کو مضبوط بنانا۔
  • شعبے کے مقاصد کے مطابق علمی قیادت تیار کرنا۔
  • ادارے میں سنجیدگی، نظم و ضبط اور مقصدیت اور ایک بھرپور Academic Culture کو فروغ دینا۔
  • ممبران کے اندر تحقیق، مطالعہ، تجزیہ اور قائدانہ صلاحیتوں کو پروان چڑھانا۔
  • مستقبل کے محققین اور فکری قائدین کی تربیت کا ماحول فراہم کرنا۔

حلقۂ شاہین – مشاورتی نشست

تعدد: مہینے میں دو - بروز منگل

اغراض و مقاصد

  • حلقاتِ علمی کی Progress، Performanceاور Challengesکا جائزہ لینا۔
  • بہتری کے لئے منصوبہ بندی کرنا اور آئندہ کے لئے اہداف اور حکمتِ عملی طے کرنا۔
  • مسائل، رکاوٹوں اور کمزوریوں کی نشاندہی کرکے ان کے حل پر مشاورت کرنا۔
  • حلقاتِ علمی کے درمیان Coordination اور ذمہ داریوں کی تقسیم کو مؤثر بنانا۔
  • مستقبل کے علمی، دعوتی اور تربیتی منصوبوں کی Planning کرنا۔
  • نئے شامل ہونے والے شرکاء پر گفتگو کرنا اور اُن کے انٹرویو لینا۔

ممبران

پہلی نشست

تاریخ
بروز منگل، ۹ جون ۲۰۲۶
وقت
دن ۳:۳۰ بجے تا شام ۷:۱۵ بجے
مقام
قرآن اکیڈمی یاسین آباد
حاضری
محمد حذیفہ آصف پراچہ، سید محمد مصطفی، محمد حمزہ آصف پراچہ، حافظ ریّان بن نعمان، محمد عیان خان، فہد منصور، نور الدین قریشی

مختصر کاروائی

۱۸ مئی کے چھ نکاتی خاکے کو وسعت دے کر نو نکاتی ضروریات کی فہرست مرتب کی گئی: حلقاتِ علمی کا آغاز (خاکہ، کتب، پراجیکٹ لے آؤٹ اور نشاۃِ ثانیہ سے ربط)، انڈکشن کی منصوبہ بندی، شرح کی تکمیل، نظام العمل کی ضروریات کا تعین، گرینڈ میٹ اپ (اگست) کا ایجنڈا، نشاۃِ ثانیہ ریفریشر کورس، غیر RDS شعبہ جات کے لیے Pools و رپورٹنگ، اور نامناسب رکن کے اخراج کا طریقِ کار۔ شرح کی پرانی ۵ ویڈیوز میں صرف ویڈیو ۲ باقی، اور نئی ۱۳ ویڈیوز کی مکمل تقسیم کر دی گئی۔

طے شدہ امور

  • ہر رکن اپنے حلقۂ علمی (Stream Major) کے امور کا آغاز کرے
  • ۱۳ ویڈیوز کی پروف ریڈنگ تقسیم کے مطابق مکمل کی جائے
  • نامناسب رکن کے اخراج کا طریقِ کار آئندہ اجلاس میں طے ہو

دوسری نشست

تاریخ
بروز منگل، ۳۰ جون ۲۰۲۶
وقت
دن ۳:۰۰ بجے تا رات ۸:۳۰ بجے
مقام
قرآن اکیڈمی یاسین آباد
حاضری
محمد حذیفہ آصف پراچہ، سید محمد مصطفی، محمد حمزہ آصف پراچہ، محمد عیان خان، فہد منصور، نور الدین قریشی

مختصر کاروائی

طے شدہ امور

  • جولائی ۲۰۲۶ سے انڈکشن (شمولیت) کا آغاز
  • حلقاجات (Domains) کی تشکیل — ڈومین لیڈز اور کوآرڈینیٹرز کے ساتھ
  • قرآن کے متن و تفسیر کے realtime استعمال کا جائزہ

حلقۂ شاہین – مطالعاتی نشست

تعدد: ہفتہ وار - بروز بدھ

اغراض و مقاصد

  • مختلف علوم، نظریات اور معاصر مسائل کا علمی جائزہ لینااور منتخب موضوعات پر مطالعے، مذاکرہ، گفتگو اور تعمیری تنقید و تجزیے کو فروغ دینا۔
  • ممبران میں گہرے علمی و فکری مطالعے کا ذوق پیدا کرنا اور علمی مواد کو عملی، دعوتی اور سماجی تناظر میں سمجھنے کی صلاحیت پیدا کرنا۔ نیز اُن میں فکری پختگی، وسعتِ نظر اور حکیمانہ سوچ کو ترقی دینا۔
  • ممبران کو علمی مکالمے، سوال اٹھانے اور constructive debate کی تربیت دینا اور اُن کی تحقیقی، استدلالی اور Presentation Skills کو بہتر بنانا۔
  • حلقاتِ علمی کے درمیان علمی اشتراک اور intellectual synergy کو مضبوط کرنا۔

ممبران

  • اسفند اعجاز

پہلی نشست

تاریخ
بروز بدھ، ۳ جون ۲۰۲۶
وقت
مغرب تا عشاء
مقام
صفحہ نمبر
حاضری
نور الدین قریشی، محمد حمزہ آصف پراچہ، اسفند اعجاز، محمد حذیفہ آصف پراچہ

حاصل

Lecture I کا مطالعہ — thought اور وجدان کے باہمی تعلق سے Greek philosophy کی ابتدائی بحث تک؛ Socrates والا حصہ آئندہ نشست پر موخر۔

دوسری نشست

تاریخ
بروز بدھ، ۱۰ جون ۲۰۲۶
وقت
مغرب تا عشاء
مقام
آن لائن
حاضری
نور الدین قریشی، محمد حمزہ آصف پراچہ، محمد حذیفہ آصف پراچہ، اسفند اعجاز، راسب وسیم، محمد عیان خان، فہد منصور، حافظ ریّان بن نعمان

حاصل

Socrates/Plato کے حصے سے "complete independence of thought from concrete experience is not possible" تک؛ غزالی، ابن رشد، اشاعرہ و معتزلہ اور idealism کی دو تعبیرات زیرِ بحث آئیں۔

خصوصی محاضرات

تعدد: ماہانہ

تصنیفات و مقالات

تعدد: سہہ ماہی

اجتماعِ بین الحلقاتی رابطۂ و تبادلۂ فکر

تعدد: سہہ ماہی

کُل ممبران تعارفی اجلاس

تعدد: سالانہ

حلقاتِ مطالعہ و تحقیق

تعدد: برائے تخلیقی و تحقیقی امور

اغراض و مقاصد

  • حلقاتِ مطالعہ و تحقیق

حلقاتِ علمی کی فہرست

  • حلقۂ نظامِ تعلیم
  • حلقۂ تاریخِ فلسفہ
  • حلقۂ علومِ دینیہ
  • حلقۂ طبیعیات
  • حلقۂ ردِّ جدیدیت
  • حلقۂ نفسیات
  • حلقۂ ریاضی و منطق

ذخائرِ ہُنر

تعدد: برائے تبلیغی، تدریسی، تنظیمی و انتظامی امور

اغراض و مقاصد

  • اغراض و مقاصد

ممبران

  • روداد و تفصیلات

ذخائرِ ہنر کی فہرست

  • برائے تبلیغی و تدریسی امور
  • برائے تنظیمی و انتظامی امور
  • AMS
  • ADS
  • Administration & Management Society
  • Address & Dialogue Society