حلقۂ شاہین English
حلقۂ شاہین

حلقۂ شاہین

قرآن کی روشنی میں تحقیق، اور آج کے سوالوں کا سامنا۔

حلقۂ شاہین انجمن خدام القرآن کے تحریض و تعمیرِ افرادِ پروگرام کے تحت ایک تحقیقی حلقہ ہے۔ ہمارا کام یہ ہے کہ آج کی دنیا جو سوال اُٹھاتی ہے، اُنہیں ٹھیک سے سمجھا جائے، اور قرآن کی روشنی میں اُن کا سنجیدہ علمی جواب تیار کیا جائے۔

یہ کام تقریر سے نہیں ہوتا، پڑھنے اور لکھنے سے ہوتا ہے۔ اِسی لیے حلقۂ شاہین کا سارا نظام مطالعے، تحقیق اور تحریر کے گرد بنا ہوا ہے: ہفتہ وار مطالعاتی نشستیں، سات موضوعاتی حلقے، اور ہر ماہ کام کی باقاعدہ رپورٹ۔

ہم ایک ایسا نظام العمل وضع کرنا چاہتے ہیں جو معاون بنے، بالخصوص قرآن اکیڈمی اور رجوع الی القرآن کورس میں سے اور بالعموم مزید مقامات و پلیٹ فارمز سے ایسے افرادِ کار حاصل کرنے میں جو کچھ عرصے کی تربیت کے بعد اسلام کی نشاۃِ ثانیہ کے ضمن میں کرنے کے اصل کام کے لیے راہ ہموار کرنے میں کوئی مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

تحریض و تعمیرِ افرادِ پروگرام کا اعلان کردہ مقصد

ہم یہ کیوں کرتے ہیں

ڈاکٹر اسرار احمد نے جس کام کو اصل کام کہا تھا، وہ یہ تھا کہ اسلام کو آج کے انسان کے سامنے اُس معیار پر پیش کیا جائے جس معیار پر آج علمی بات ہوتی ہے۔ اِس کے لیے دو چیزیں چاہئیں: ایک یہ کہ آج کی فکر کو اُس کی جڑ تک سمجھا جائے، اور دوسری یہ کہ اپنی روایت پر اِتنی گرفت ہو کہ جواب دیا جا سکے۔

حلقۂ شاہین اِسی دو طرفہ کام کے لیے بنا ہے۔

ہم کام کیسے کرتے ہیں

تحقیق کا کام سات حلقوں میں بٹا ہوا ہے۔ ہر حلقے کا ایک میدان ہے اور ایک ناظمِ حلقہ جو اُس کا ذمہ دار ہے۔ مقصد یہ ہے کہ ہر رکن ایک میدان میں گہرائی تک جائے، اور ساتوں مل کر پورا نقشہ بنا دیں۔

ہر حلقے کی حدود لکھی ہوئی ہیں: کیا اُس کے دائرے میں ہے اور کیا نہیں، اور جو نہیں ہے وہ کس حلقے کا کام ہے۔ یہ اِس لیے ہے کہ دو ساتھی ایک ہی موضوع پر الگ الگ محنت نہ کریں۔

کام کی ترتیب یہ ہے:

حلقاتِ علمی →